
ہالی وڈ کے معروف اداکار جولیان مک میہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
معروف ٹی وی سیریز Nip/Tuck میں مرکزی کردار نبھانے والے اور 2000 کی دہائی کی فنٹاسٹک فور فلموں میں ڈاکٹر ڈوم کے کردار سے مشہور ہونے والے اداکار جولیان مک میہن دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔
اداکار کی موت کی تصدیق Nip/Tuck کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے ذریعے کی گئی۔
اس کے علاوہ ان کی اہلیہ کیلی مک میہن نے بھی امریکی ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ ان کے شوہر کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسے۔
مک میہن نے Nip/Tuck میں ڈیلن والش کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ سیریز 2 پرتعیش پلاسٹک سرجنز کی زندگیوں اور پیچیدہ پیشہ ورانہ و ذاتی معاملات پر مشتمل تھی۔
یہ سیریز 2003 اور 2010 کے درمیان 6 سیزن تک چلی اور اسے 18 پرائم ٹائم ایمیز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Leave a Reply