امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بچالیا۔
امریکی صدر نے حملے کے لیے ایران پہنچنے والے اسرائیلی جنگی جہازوں کو واپس کرادیا ، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو فون کیا اور سختی سے جنگی جہازوں کو واپس بلوانے کا کہا۔
نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ٹرمپ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران اور اسرائیل دونوں سے شدید ناراضی کا اظہار کیا، انہوں نے ایران سے زیادہ اسرائیل پر غصہ کیا اور کہا وہ اسرائیل سے زیادہ ناراض ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے 12 گھنٹے کی مہلت دی، اسرائیل نے پہلے گھنٹے میں ہی تمام بم گرا دیے، جنگ بندی کی ڈیل ہوتے ہی اسرائیل نے اتنی بمباری کی جو زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔
نیدر لینڈز جاتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو فون کرنے کے بعد ایران کے قریب پہنچنے والے اسرائیلی جنگی جہاز واپس چلے گئے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے ، اس سے وہاں افراتفری ہوجائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں اقوام کو بہت محبت، امن اور خوشحالی ملے گی لیکن اگر یہ درست راستے سے ہٹ گئے تو بہت کچھ کھوئیں گے۔
Leave a Reply