ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی


ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

یہ منظوری بلوچستان میں تعلیم اورصاف پانی کی فراہمی کے 2 منصوبوں کیلئے دی گئی ہے: اعلامیہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ منظوری بلوچستان میں تعلیم اورصاف پانی کی فراہمی کے 2 منصوبوں کیلئے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک کروڑ ڈالربلوچستان کے بچوں میں شرح خواندگی بڑھانے کے منصوبے میں استعمال کیے جائیں گے، اس امداد سے بلوچستان میں معیاری پرائمری تعلیم کو فروغ دیا جائے گا  اور ڈھائی لاکھ بچوں کو پرائمری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ 94 ملین ڈالر امداد بلوچستان میں واٹر سکیورٹی اور پیداوار بڑھانے کے منصوبے کیلئے استعمال  کیا جائے گا جب کہ دریائے ناڑی، تلی اور لہڑی کے پانی کے چھوٹے کاشتکاروں کی زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *