اداکار خوشحال خان کس کے کہنے پر شادی کریں گے؟


اداکار خوشحال خان کس کے کہنے پر شادی کریں گے؟

خوشحال خان نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کام اور انڈسٹری کے حوالے سے بات کی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والے اداکار خوشحال خان نے بلآخر شادی کے حوالے سے بتادیا۔

خوشحال خان نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف اپنے کام اور انڈسٹری کے حوالے سے بات کی بلکہ انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔

میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ دل پھینک ہیں؟ اس کے جواب میں خوشحال خان نے جواب دیا کہ نہیں وہ دل پھینک نہیں، ان کا کسی پر بھی دل نہیں آتا، ابھی وہ سنگل ہیں۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کریں گے تو اپنی والدہ کی مرضی سے کریں گے، جب والدہ کا حکم ہوگا تو وہ شادی کر لیں گے۔

کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خوشحال خان نےبتایا کہ انہیں ویسے تو تمام ہی اداکاروں کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا لیکن سینئر اداکارہ ماہرہ خان اور صنم سعید کے ساتھ کام کرنے کا اچھا تجربہ رہا۔

اداکار خوشحال خان کے مشہور ڈراموں میں وحشی، یحییٰ، محبت گمشدہ میری، مشکل اور دنیا پور جیسے دیگر ہٹ ڈرامے بھی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *