بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا


بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا

فائنل میں ہوم ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا— فوٹو: اسکرین گریب

بحرین نے اے وی سی ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا۔

مناما میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور بحرین کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

لیکن اس کے بعد ہوم ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لیا۔

بحرین نے دوسرا سیٹ 25-16 کے اسکور سے جیت کر مقابلہ برابر کیا اور اس کے بعد اگلے دونوں سیٹس بھی 25-17 اور 25-18 کے اسکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *