صدر ٹرمپ نے ایران اسرائیل سیز فائر معاہدے کیلئے ثالثی کی:عہدیدار وائٹ ہاؤس


صدر ٹرمپ نے ایران اسرائیل سیز فائر معاہدے کیلئے ثالثی کی:عہدیدار وائٹ ہاؤس

فوٹو: فائل

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کے لیے ثالثی کی، اسرائیل نے اتفاق کیا کہ ایران نے مزید حملے نہیں کیے تو وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔

امریکی صدر کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے پیر کی سہہ پہر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس، روبیو اور وٹکوف نے ایرانیوں سے براہ راست اور بالواسطہ بات کی۔

وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق اسرائیل نے اتفاق کیا کہ ایران نے مزید حملے نہیں کیے تو وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے جبکہ ایران نے امریکا کو عندیہ دیا کہ وہ مزید حملے نہیں کرے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان پر صدرٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے شاندار دن ہے،جنگ بندی لامحدود ہے، امید ہے یہ ہمیشہ کے لیے قائم رہےگی۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ اور وینس نے اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر قطری امیر سے بات کی، ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے متفق ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امیر قطر سے کہا کہ ایران کو جنگ بند پر راضی کرنے میں مدد کریں اور پھر قطری وزیراعظم نے تہران کو کال کر کے ایران کی رضامندی حاصل کی۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ تقریباً اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔

دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار کاکہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویزکو قبول کرلیا۔ ایران قطر کی ثالثی اور امریکی تجویز پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے بھی اب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *