جنگ روک دی جائے، لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے: یو این سیکرٹری جنرل


جنگ روک دی جائے، لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے: یو این سیکرٹری جنرل

سفارت کاری کو موقع دیں، شہریوں کی حفاظت کریں اور تمام مسائل کا حل بات چیت میں مضمر ہے: انتونیو گوتریس/ فائل فوٹو

نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ روک دی جائے کیونکہ خطے کے لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بات کرتےہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ جوہری پروگرام پرسنجیدہ، مستقل مذاکرات کیے جائیں اور جنگ روک دی جائے، خطے کے لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ، جامع اور قابل تصدیق حل کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ پرامن حل کے لیےکسی بھی کوشش کی حمایت کےلیے تیارہے۔ 

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ سفارت کاری کو موقع دیں، شہریوں کی حفاظت کریں اور تمام مسائل کا حل بات چیت میں مضمر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *