
بھارت میں لڑکی کی دوسری ذات میں شادی کرنے پر خاندان کے 40 افراد نے سر منڈوا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے بیگنا گوڈا گاؤں میں پیش آیا جہاں نیچی ذات سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پڑوسی گاؤں میں دوسری ذات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے شادی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی دوسری ذات میں شادی کرنے پر گاؤں والوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور گاؤں والوں نے لڑکی کے خاندان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں گاؤں میں رہنا ہے تو پاک ہونے کی رسم سے گزرنا پڑے گا اور انکار کی صورت میں انہیں بائیکاٹ سے بھی خبردار کیا۔
گاؤں والوں کے دباؤ میں خاندان نے مقامی دیوتا کے سامنے ایک رسم کے مطابق جانوروں کی قربانی کی، جس کے بعد سر منڈوانے کی ایک اجتماعی تقریب ہوئی، جس میں خاندان کے 40 افراد نے اپنے سرمنڈوادیے، اس کے بعد ہی انہیں کمیونٹی کی طرف سے دوبارہ قبولیت کا یقین دلایا گیا۔
Leave a Reply