حوثیوں نے امریکا کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی


حوثیوں نے امریکا کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

امریکا ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہوا تو بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، ترجمان حوثی گروپ / فائل فوٹو

صنعا: یمنی حوثیوں نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کی صورت میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ 

 یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہوا تو بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ترجمان حوثی گروپ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اسلامی یا عرب ملک کے خلاف صیہونی جارحیت کے سخت مخالف ہیں۔

واضح رہے اسرائیل ایران جنگ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور ایسے میں ترجمان  وائٹ ہاؤس نے گزشتہ دنوں جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اگلے 2 ہفتوں میں یہ فیصلہ کرینگے کے امریکا نے ایران پر ہونے والے حملوں میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہونا ہے یا نہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *