استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس شروع


ترکیہ کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) وزرائے خارجہ کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارت کار شریک ہوں گے۔

او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا جب کہ ترک صدر اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کےاجلاس سےقبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنےدفاع کاحق ہے، اسرائیل نے15 جون کو ہونے والے مذاکرات سے 2 روز قبل ایران پر حملہ کیا، اسرائیلی حملے سے ظاہر ہےکہ وہ سفارتکاری کے خلاف ہے۔ْ



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *