فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے


فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے

فوٹو: فائل

اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کے آٹھویں روز ایران کے مزید 3 مسافر طیارے مشہد اور دیگر ائیرپورٹس سے روانہ ہوکر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے۔ 

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی ساہا ائیر کے 2 بوئنگ 737 طیارے پرواز جے جے 32 اور جے جے 33 کے طور پر مشہد ائیرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہو کر مسقط ائیرپورٹ پر پہنچے۔ 

اسی طرح ایران کی میراج ائیر لائن کا ایک ائیر بس اے 320 طیارہ پرواز جے جے 31 کے طور پر نامعلوم ائیرپورٹ سے پرواز کرکے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی سے راڈار پر نمودار ہوا دیگر 2 طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔ 

بدھ کی شام بھی معراج ائیر اور ایران گورنمنٹ کے 3 طیارے اسی طرح پرواز کرتے ہوئے مسقط ائیرپورٹ پہنچے تھے جو تاحال مسقط ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *