ہوٹل سیل اور بھاری جرمانہ بھی عائد


عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کا معاملہ: ہوٹل سیل اور بھاری جرمانہ بھی عائد

 جھیل میں سیوریج کا فعال اخراج نہیں دیکھا گیا، جھیل کا آلودہ پانی پہاڑوں سے آنے والے کیچڑ والے پانی کا ہو سکتا ہے: ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ/ فوٹو اسکرین گریب

عطا آباد جھیل میں سیوریج کاپانی چھوڑنےکے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے کمشنر گلگت ڈویژن کو رپورٹ بھجوادی۔

رپورٹ کے مطابق جھیل میں سیوریج کا فعال اخراج نہیں دیکھا گیا، جھیل کا آلودہ پانی پہاڑوں سے آنے والے کیچڑ والے پانی کا ہو سکتا ہے تاہم پانی آلودہ ہونےکی مزید ٹیکنیکل تحقیقات کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی حکومت نے ہوٹل کے 3 منزلوں پر واقعہ 29 کمروں کو سیل کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ پر 15لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا جب کہ این او سی قواعد پر عمل درآمد کےلیے مزید اقدمات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل غیرملکی سیاح نے ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کی ویڈیو بنائی تھی جو کافی وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں  جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق کو واضح طورپر دیکھا گیا جس کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت نے فوری واقعے کا نوٹس لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *