نوجوان بہنوں نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی


راولپنڈی: نوجوان بہنوں نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی

راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ پر دو بہنوں نے خودکشی کی جن کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں: پولیس/ فوٹو جیونیوز

راولپنڈی میں نوجوان بہنوں نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ پر دو بہنوں نے خودکشی کی جن کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا اور دونوں کی خودکشی کی وجہ گھریلو حالات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *