فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، تجارت، توانائی سمیت ایرانی مسئلے پر اہم بات چیت


فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، تجارت، توانائی سمیت ایرانی مسئلے پر اہم بات چیت

فائل فوٹو۔ 

واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، تجارت، توانائی سمیت ایرانی مسئلے پر اہم بات چیت کی گئی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات جس میں امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے  مطابق ملاقات میں اعلیٰ سطح کی ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے بعد اوول آفس کا دورہ کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اور اسکے عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ، آرمی چیف نے صدرٹرمپ کی اقوام عالم کے چیلنجز سمجھنےکی قائدانہ صلاحیتوں اور صدرٹرمپ کی عالمی چیلنجزسے نبردآزما ہونےکی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تجارت،معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی اور کرپٹو کرنسی سمیت کئی شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *