اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ ہے: ارشد ندیم پُر عزم


اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ  ہے: ارشد ندیم پُر عزم

پیرس اولمپکس کے بعد پہلے ایونٹ میں کامیابی ملی اور اب ورلڈ چیمپئن شپ ہدف ہے: اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم/ فوٹو جیو نیوز

اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے آنے والے ایونٹس میں مزید اعزازات جیتنے کیلئے عزم کا اظہار کردیا۔

 پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کےدوران جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے ارشد ندیم نے کہا کہ ’ پاکستان کا نام میری وجہ سے جب بھی بلند ہوتا ہے مجھے خوشی ہو تی ہے ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ  کامیابی حاصل کروں اور پاکستان کا نام بلند سے بلند ہوتا جائے۔

دوران گفتگو ارشد ندیم  نے  فوربز کی  ’ 30  انڈر 30 ‘ فہرست میں شامل ہونے پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کو خوشی پر خوشی مل رہی ہے ، 50 برسوں کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملا، پیرس اولمپکس کے بعد پہلے ایونٹ میں کامیابی ملی اور اب ورلڈ چیمپئن شپ ہدف ہے۔

  اولمپئن گولڈ میڈلسٹ  کا کہنا تھا کہ ’  آنے والے ایونٹس کے لیے محنت کر رہا ہوں ، مزید اعزازات ملیں گے،   ستمبر میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے  قبل 2 سے3 ایونٹس میں شرکت کرونگا، انگلینڈ میں ٹریننگ بھی شیڈول ہے اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہوئی غلطیوں پر بھی کام کر رہا ہوں ۔

ارشد ندیم نے مداحوں سے اپیل  کرتے ہوئے مزید کہا کہ  میرے لیے دعا کریں تاکہ مزید کامیابی حاصل کرسکوں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *