’ایسا کبھی نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے تہران خالی کرنے کے بیان پر ایرانی سفیر کا جواب


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری نے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران خالی کرنے کے بیان پر انہیں جواب دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری  نے کہا کہ 1979 سے اب تک امریکی صدور نے ایسی ہی باتیں کی ہیں  لیکن ہم یہیں موجود ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں ہونے والے حملوں کو عوام سنجیدہ نہیں لیتے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ  ٹی وی اسٹوڈیو پر حملے کے باوجود خاتون صحافی نے اسٹوڈیو نہیں چھوڑا اس کے برعکس  اپنا کام جاری رکھا۔

ٹرمپ  کی  ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں  ایرانی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔

امریکی صدر کے مطابق  انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردے، اسے ایسا کرنا چاہیے تھا،  انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے،ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *