
کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپےکمی ہوئی جس کے بعد ملک میں سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ9 ہزار 756 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 16 ڈالر کم ہوکر 3398 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں 700 روپےکمی ہوئی تھی۔
Leave a Reply