
ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے کامیاب آغاز کیا۔
جیو نیوز کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے پہلے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
نور زمان نے راؤنڈ آف 32 میں سنگاپور کے کھلاڑی آرون جون لیانگ کو 1-3 سے ہرایا جب کہ نور زمان کا سنگاپورین پلیئرز کے خلاف کامیابی کا اسکور 7-11، 11-6، 6-11 اور 3-11 رہا۔
رپورٹ کے مطابق ناصر اقبال نے کوریا کے جائجن یو کو با آسانی اسٹریٹ گیمز میں شکست دی اور ناصر کی کامیابی کا اسکور 5-11، 2-11 اور4-11رہا۔
Leave a Reply