سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا، پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی


سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا، پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی

ریاست اترپردیش کے بلگرام ٹاؤن میں ایک خاتون نے پیٹرول پمپ کے ورکر کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ اس کے اوپر بندوق تان لی/ اسکرین گریب

بھارت میں سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا ہوگئی اور پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے بلگرام ٹاؤن میں ایک خاتون نے پیٹرول پمپ کے ورکر کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ اس کے اوپر بندوق تان لی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ جھگڑا اس وقت سامنے آیا جب ایک فیملی سی این جی اسٹیشن پر اپنی گاڑی میں فیول ڈلوانے آئی جہاں پیٹرول پمپ ورکر کی جانب سے فیملی کو حفاظتی تدابیر کے تحت گاڑی سے باہر آنےکا کہاگیا۔

اس کے بعد گاڑی میں بیٹھا شخص باہر آیا اور اس نے پیٹرول پمپ ورکر راجیش کمار کو مبینہ طور پر دھکا دیا اور اس پر حملہ بھی کیا، اتنی ہی دیر میں ایک خاتون گاڑی سے پستول لے آئی اور ورکر کو ڈرانے دھمکانے لگی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون نے راجیش کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ’اتنی گولیاں ماروں گی کہ تمہاری فیملی تمہیں پہچانے گی نہیں۔’

پولیس کے مطابق تمام تر واقعہ پیٹرول پمپ پرلگے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا اور راجیش کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *