
امریکا نے اسرائیل ایران جنگ کے چلتے مشرق وسطیٰ میں اضافی دفاعی صلاحتیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکی فورسز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اضافی تعیناتی کا مقصد خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ملٹری ری فیولنگ جہازوں کی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ بھیجی ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ برداربحری جہازکی نقل وحرکت بھی ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا کی مشرق وسطیٰ تعیناتی میں ری فیولنگ جہاز اور طیارہ بردار جہاز نمٹز شامل ہیں۔
امریکی عہدیدار کے مطابق جہازوں کی تعیناتی پہلے سے طے شدہ تھی، نمٹز پر 60جنگی جہاز اور 5 ہزار اہلکار رکھنے کی گنجائش ہے۔
اس کے علاوہ 31 سے زائد ری فیولنگ جہاز اتوار کو امریکا سے روانہ کیے گئے تھے، جہازوں نے جرمنی، برطانیہ، اسٹونیا، یونان میں لینڈ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے جہازوں کی تعداد پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی ٹینکر جہازوں کی تعیناتی اسٹریجک تیاریوں کا واضح اشارہ ہے۔
Leave a Reply