ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا: اسرائیلی فوج


ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا: اسرائیلی فوج

ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کردیے گئے ہیں:ترجمان اسرائیلی فوج/ فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہےکہ ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا۔

پیر کے روز بریفنگ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے رات بھر ایران میں 20 سے زائد اہداف کونشانہ بنایا، ان اہداف میں جوہری پروگرام کے صدر دفاتر شامل تھے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ایران پر فضائی برتری حاصل کرلی ہے، ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا جب کہ ایران میں مشرق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کردیے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *