ملزم کی ضد کی وجہ سے نتیجہ حاصل نہیں ہوا، عمران کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست کا تحریری حکم جاری


ملزم کی ضد کی وجہ سے نتیجہ حاصل نہیں ہوا، عمران کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست کا تحریری حکم جاری

اے ٹی سی نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا/ فائل فوٹو

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے  عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا مگر ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا، ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا، عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹوں سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے، عدالت ملزم کے وکیل سے متفق ہےکہ زبردستی ٹیسٹ کرانےکےلیے عدالت کے  پاس کوئی مشین نہیں اور عدالت اب ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا موقع نہیں دے گی۔ 

اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی تفتیش ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پر مکمل کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *