ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوار خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی


ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوار خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا: سیکٹر کمانڈر/ فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو  ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ انتقال ہوگئیں۔

عاطف شہزاد  نےکہا کہ اس سلسلے میں انکوائری کی  جارہی  ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *