سندھ میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


سندھ میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آج سندھ سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید برآں  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *