
ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی وزارتِ خارجہ کی عمارت پر جان بوجھ کر حملہ کیا ہے جس میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اتوار کو اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے تہران میں واقع وزارتِ خارجہ کی ایک عمارت کو جان بوجھ کر اور سفاکانہ انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک حملے کی ویڈیوجاری کی اور ساتھ لکھا کہ صہیونی حکومت نے ایران کی وزارت خارجہ کی ایک عمارت پر ایک منصوبہ بند اور سفاکانہ حملہ کیا ہے جو انسٹیٹیوٹ فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بالکل سامنے واقع ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ یہ ویڈیو انسٹیٹیوٹ کی لائبریری کی ہے جسے اس بزدلانہ حملے میں براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کی کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور فرش پر ملبہ بکھرا ہوا ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق جمعہ سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 224 افرادشہید ہوئے ہیں جن میں 90 فیصد عام شہری ہیں۔
Leave a Reply