اسرائیل کے ایک بار پھر ایران میں مختلف مقامات پر حملے


اسرائیل کے ایک بار پھر ایران میں مختلف مقامات پر حملے

تہران میں ایرانی فضائی دفاعی نظام اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے— فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی کی جانب سے ایک بار پھر ایران میں مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب کے ایران کے فوردو ایٹمی پلانٹ کے قریب حملے کیے گئے جہاں ایران کے دفاعی نظام نے ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران کے قریب خاوار ائیربیس پر  بھی بمباری کی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس دوران اصفہان اور قم میں بھی دھماکے سنے گئے۔

خیال رہے کہ صبح سے اب تک وقفے وقفے سے ایرانی کی عسکری اور جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق جبکہ 329 زخمی ہوئے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *