اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو


اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو

فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے جس پر ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل ناگزیر ہے، ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو مطلع کر دیا تھا۔

نیتن یاہو کا کہا مزید کہنا تھا کہ ایران پر طاقتور حملے کرکے فوجی عہدیداران اور جوہری سائنسدانوں کو ہلکا کردیا ہے، اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے  کی صلاحیت کو مکمل تباہ کرنے جارہاہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی سخت ہوسکتی ہے جس کے  باعث آئندہ دنوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔

نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری تیز کردی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکا کی پشت پناہی کے بغیر ایران پر حملہ ناگزیر تھا، اسرائیل نے چالیس سال قبل ایران کے خطرات سے آگاہ کر دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *