ایران میں اسرائیلی حملوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ


ایران میں اسرائیلی حملوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ

تہران میں عوام اسرائیل مخالف احتجاج کرتےہوئے—فوٹو:رائٹرز

ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل  آئے۔

دارالحکومت تہران  میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،  احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو  فوری اور  بے  رحمانہ  جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

ایران میں اسرائیلی حملوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ

تہران میں عوام اسرائیل مخالف احتجاج کرتےہوئے—فوٹو:رائٹرز
ایران میں اسرائیلی حملوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ

تہران میں عوام اسرائیل مخالف احتجاج کرتےہوئے—فوٹو:رائٹرز

ایران کے شہر قم میں  بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا،  مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو  فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تبریز  کے جامع مسجد میں  جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی،  نمازیوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ 

یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت متعدد اعلیٰ عسکری حکام شہید ہوگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *