
پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔
وزارت خارجہ کےمطابق زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایران میں پاکستانی زائرین کی وطن واپسی میں معاونت کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ایران میں پاکستانی زائرین کی حفاظت کےلیے ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ہدایت پردفترخارجہ میں کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیا اور ہیدات کی گئی ہے کہ زائرین کی حفاظت کےلیے اقدامات کیےجائیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے تمام ترممکن وسائل بروئےکارلائےجائیں اور صورتحال معمول پرآنےتک دفترخارجہ اورایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت متعدد اعلیٰ عسکری حکام شہید ہوگئے۔
Leave a Reply