
چینی خاتون سیاح نے اضافی سامان لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ائیرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔
فضائی سفر کے موقع پر مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک محدود وزن کے ساتھ سفر کریں اور زائد وزن پر اضافی پیسے یا پھر سامان کو کم کرنے کا کہا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایسا ہی واقعہ اٹلی کے Milan Malpensa ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں انتظامیہ کی جانب سے چینی خاتون سیاح کو ان کے لگیج پر اضافی پیسے دینے یا پھر سامان نکالنے کا کہا گیا۔
خاتون کو انتظامیہ کی یہ بات پسند نہ آئی اور وہ ائیرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر بچوں کی طرح رونے، چیخنے اور ضد کرنے لگیں۔
اس حوالے سے خاتون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو فرش پر لیٹے اور ساتھ ہی قریب کھڑی ائیرپورٹ انتظامیہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی ضد کی وجہ سے جہاز انہیں لیے بغیر ہی اڑ گیا جس کے بعد خاتون کو دوسری ٹکٹ بک کروانی پڑی۔
Leave a Reply