گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کا اداکار راشد محمود پر حملہ، شناختی کارڈ چھین لیا


گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کا اداکار راشد محمود پر حملہ، شناختی کارڈ چھین لیا

فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود کو  گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

راشد محمود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے چہرے پر تشدد کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر راشد محمود نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ رحیم یار خان سے موٹر وے پر اپنی اہلیہ کے ساتھ جارہے تھے کہ غلط راستہ لینے کی وجہ سے وہ یو ٹرن لینے کیلئے کچی جگہ پر اترے۔

اداکار نے بتایا کہ اتنے میں سامنے سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار آیا اور میری گاڑی سے ٹکرا گیا، موٹر سائیکل پر خواتین اور بچے بھی سوار تھے جس کے باعث میری گاڑی کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اور دیگر کچھ افراد نے مجھے بری طرح مارنا پیٹنا شروع کردیا، میرے چہرے، سینے اور پیٹ پر مکے مارے  گئے، گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا اور مجھ سے سامان چھیننے لگے، اس کے علاہ مجھے اٹھا کر پٹخا بھی گیا، اس ہجوم میں ایک شخص نے شاید مجھے پہچان لیا اور مجھے بچایا۔

راشد محمود نےکہا کہ مجھ سے میرا شناختی کارڈ بھی چھین لیا گیا، مجھے ایسا لگا جیسے یہ کچے کے ڈاکو ہیں، قصور بھی ان کا تھا، وہ مجھے اٹھا کر لے جانا چاہتے تھے لیکن مجھے ایک شخص نے بچایا اور پھر میں وہاں سے نکلا، گھر پہنچ کر پولیس کو تمام تر واقعے کی اطلاع دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے سے شدید صدمے میں ہیں، اگر ان کے ساتھ کوئی اور ہوتا تو شاید وہ اس افسوسناک حملے سے بچ جاتے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *