Skip to content
  • Wednesday, 22 April 2026
  • 1:24 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا؟ گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار انٹرویو میں سب بتادیا

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
انٹرٹینمنٹ

سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا؟ گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار انٹرویو میں سب بتادیا

DAILY MITHAN Jun 12, 2025 0

[ad_1]

سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا؟ گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار انٹرویو میں سب بتادیا

سدھو موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے اور تیار کیے جب کہ انہیں پنجابی کے امیر ترین گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا__فوٹو: فائل

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سدھو موسے والا کے اندوہناک قتل کی نئی معلومات سامنے آگئیں۔

قتل کے ماسٹر مائنڈ گینگسٹر گولڈی برار نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں اس نے 2022 میں دن دیہاڑے قتل کی واردات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

بی بی سی نے 6 گھنٹوں پر مشتمل وائس نوٹس کے تبادلے میں انٹرویو کیا جس میں گینگسٹر نے بتایا کہ سدھو موسے والا کی اکڑ برداشت سے باہر ہوگئی تھی، اس نے ایسی غلطیاں کیں جنہیں معاف نہیں کیا جاسکتا تھا، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، یا وہ بچتا یا ہم۔

قتل کی وجہ بتاتے ہوئے گولڈی برار نے مزید کہا کہ سدھو موسے والا اور گینگ لیڈر لارنس بشنوی 2018 سے رابطے میں تھے۔

سدھو موسے والا لارنس بشنوئی کو گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے میسیجز بھیجتے تھے

گولڈی برار کے مطابق گلوکار سدھو موسے والا لارنس بشنوئی کو گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے میسیجز بھیجتے تھے مگر جب سدھو نے ہمارے مخالف بمبیہا گینگ کے کبڈی ٹورنامنٹ کو سپورٹ کیا تو بشنوی ناراض ہوگئے۔ 

بعد ازاں لارنس بشنوی کے قریبی ساتھی وکی مدھوکھیڑا کے قتل نے سدھو اور بشنوئی کے تعلقات کو مزید بگاڑا۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق بھی سدھو موسے والا کے قریبی دوست شگنپریت سنگھ کو اس قتل میں سہولت کار قرار دیا گیا تھا، قتل کی واردات میں اپنے دوست کے ملوث ہونے کی سدھو موسے والا نے ہمیشہ تردید کی لیکن گینگسٹرز نے مان لیا کہ سدھو دشمن گینگ کے ساتھ کھڑا تھا۔

ہم نے کئی بار انصاف کی کوشش کی لیکن جب ناکامی اٹھانا پڑی تو فیصلہ لینا پڑا: گولڈی برار

گولڈی برار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار انصاف کی کوشش کی لیکن جب ناکامی اٹھانا پڑی تو فیصلہ لینا پڑا، جب شرافت کو کوئی نہ سنے تو بندوق کی آواز سنی جاتی ہے۔

جب گینگسٹر سے سوال کیا گیا کہ بھارت میں قانون اور انصاف کا نظام موجود ہے تو برار نے جواب دیا کہ یہ سب صرف طاقتور لوگوں کے لیے ہے،عام لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔

واضح رہے کہ گولڈی برار کے بارے میں امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سے کینیڈا فرار ہوگیا تھا اور تاحال وہیں چھپا ہوا ہوا ہے۔

قتل کے 3 سال  بعد بھی اب تک نہ کوئی مقدمہ چلا اور نہ ہی ماسٹر مائنڈ گولڈی برار گرفتار ہو سکا ہے جس نے میڈیا کے ذریعے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

گلوکار کا بہیمانہ قتل

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کا اصل نام شبھدیپ سنگھ تھا جنہیں 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

سدھو موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے اور تیار کیے جب کہ انہیں پنجابی کے امیر ترین گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
ایوارڈ شو میں درحقیقت کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی، سلمان کی ٹوئٹ بھی وائرل
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
انٹرٹینمنٹ
گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کانسرٹ منسوخ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
دیدار کی ریشم کے فلاحی کاموں پر تنقید، عظمیٰ بخاری اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
فیصل قریشی ستارہ امتیاز نہ ملنے پر ناراض، طنزیہ ردعمل وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
15 سال کی عمر میں اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھیں: جھانوی کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
انٹرٹینمنٹ
اہلیہ ثمینہ پہلے مجھے ایکٹنگ کرنے سے روکتی تھیں: ہمایوں سعید
DAILY MITHAN Apr 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد علی ظفر کا پہلا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN Apr 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن شادی سے متعلق سوال پر چڑگئیں
DAILY MITHAN Apr 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Apr 2, 2026
انٹرٹینمنٹ
علی ظفر ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم
DAILY MITHAN Apr 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
جو بول رہے ہیں ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں، ریشم نے دیدار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
DAILY MITHAN Apr 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا
DAILY MITHAN Mar 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
لارا دتہ کا فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی
DAILY MITHAN Mar 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
فلم ’بلھا‘ کی کامیابی کا سفر جاری، مجموعی طور پر 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا
DAILY MITHAN Mar 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
سینئرز کی جانب سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنقید، علیزے شاہ کی عینا کے بیان کی حمایت
DAILY MITHAN Mar 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
30 سالہ بھارتی اداکارہ سڑک حادثے میں چل بسیں
DAILY MITHAN Mar 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
امریکا سے واپس آکر پنجابی فلم کرنا ایک بڑا چیلنج تھا: اداکار شان
DAILY MITHAN Mar 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتا: سہیل احمد
DAILY MITHAN Mar 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
ایکشن، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور پاکستانی فلم بلھا نے 2 دن میں 2 کروڑ روپے سے زائد کمالیے
DAILY MITHAN Mar 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026