Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 7:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں حراست میں کیوں لیا گیا؟

حالیہ پوسٹس

  • ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
  • پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
  • پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
  • اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
انٹرٹینمنٹ

معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں حراست میں کیوں لیا گیا؟

DAILY MITHAN Jun 11, 2025 0


معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں حراست میں کیوں لیا گیا؟

امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹک ٹاکر کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا__فوٹو: فائل

دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران مشہور ہونے والے ٹک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں کچھ وقت کے لیے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹک ٹاکر کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنا انہیں حراست میں لیا۔

رپورٹس کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم اسی روز انہیں رضاکارانہ واپسی کی اجازت دے کر چھوڑدیا گیا۔

آج کا مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار 4 سال قبل کون تھا؟

ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے کھابے لامے زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2 معمولی نوکریاں کرتے تھے، وہ ایک ریسٹورینٹ میں ویٹر کی ذمے داریاں سنبھالے ہوئے تھے جب کہ اسی دوران انہوں نے فیکٹری میں بھی ملازمت شروع کردی۔

22 سالہ کھابے کی ماہانہ آمدن کی بات کی جائے تو وہ دن رات محنت کے بعد بھی صرف ایک ہزار ڈالر ماہانہ کما پاتے جو شاید بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث انہیں اپنی دونوں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ملازمتوں سے فارغ ہونے والے کھابے نے سوشل میڈیا پر انٹری ماری اور وہاں اپنی مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردیں، ان کی ویڈیوز بہت ہی سادہ ہوتیں جس میں وہ مشکل کاموں کو مزاحیہ انداز میں آسانی کے ساتھ کرتے دکھائی دیتے۔

ٹک ٹاک پر کھابے کی پہلی ویڈیو کو صرف 2 لوگوں نے دیکھا جس میں ایک ان کے والد اور دوسرا ان کا پڑوسی تھا، انہیں اپنی ویڈیوز پر ایک مہینے میں صرف 9 ویوز موصول ہوئے جب کہ وہ اتنی محنت کے بعد صرف 2 سبسکرائبرز ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کی اور اپنی محنت کو جاری و ساری رکھا۔

منفرد بات یہ ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں کبھی بولتے ہوئے دکھائی نہیں دیے، کھابے کی ویڈیوز جسمانی حرکات پر مشتمل ہوتیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود ہر زبان سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی ویڈیوز کو سمجھ سکتے اور مسکرا سکتے تھے۔

آہستہ آہستہ لوگوں نے ان کے کام کو پسند کرنا شروع کیا اور ویڈیوز پر شیئرنگ کی تعداد بڑھنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی لائن لگ گئی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026