Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 8:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں: شیخ وقاص

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
  • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
  • افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
  • فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
تازہ ترین

کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں: شیخ وقاص

DAILY MITHAN Jun 9, 2025 0


کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں: شیخ وقاص

فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہا ہےکہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے آئے ہیں، ہماری ساڑھے 6 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھنے والوں کی تیسرے سال تک مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عوام معاشی طورپریتیم ہوگئے،زراعت میں ساڑھے 13 فیصدگراوٹ ہے، یہ کس قسم کی گروتھ ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مبین عارف جٹ کا کہنا تھا کہ  آج اقتصادی سروے میں وزیرخزانہ نے مویشیوں کی گروتھ مثبت دکھائی، ایگریکلچرگروتھ زیادہ دکھانے کے لیے مویشیوں کی گروتھ مثبت دکھا رہے ہیں، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی گئی ہے، اقتصادی  سروے کے مطابق کنسٹرکشن اوپرجارہی ہے۔ سریا، سیمنٹ اور  بجری فروخت نہیں ہو رہے مگرکنسٹرکشن اوپر جا رہی ہے۔

مبین عارف جٹ کا کہنا تھا کہ اپنی کتابوں میں خود بتارہے ہیں کہ صنعت اور زراعت سب کی گروتھ منفی گئی، ہمیں بتایا جائےکہ مثبت کیا ہے؟ وزیرخزانہ نے کہا بجلی چوری پر قابو کرلیا، یہ بتائیں کنزمشن کتنی ہے؟

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ ایک شریف آدمی ہیں اور بدمعاشوں میں پھنس گئے ہیں، یہ وہی داستان ہے کہ پڑھا بہت اور امتحان کے رزلٹ میں نمبر نیچے سے پہلا  آیا، گزشتہ سال ریونیو 12 ہزار 970  ارب روپے تھا، اس سال14 ہزار سے زائد تک لے آئے، اس وقت جو گروتھ ریٹ دکھائی ہے وہ ایک غبارہ ہے، 1.7 فیصد گروتھ ریٹ بڑھا ہے جو 1992 سے بھی کم ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  زراعت میں ساری فصلوں کی گروتھ منفی رہی ہے،گدھوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، مویشیوں کے بڑھنے کی بات کی جارہی ہے، اب ایک ایک بھینس،بکرا،گائے تو گننے کوئی نہیں جائےگا، مارچ2022 میں جو 50 ہزار کما رہا تھا اس کی اب ویلیو 20 ہزار 833 کے برابر ہے۔

 اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کے مطابق مختلف اشیائے خورونوش کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پیاز 2022 میں22 روپے کلو تھی، اب 80 روپے ہوگئی ہے، چائےکی قیمت میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ سارا ڈیٹا ادارہ شماریات کا ہے، 32 لاکھ افراد پچھلے برسوں میں ملک چھوڑکر چلےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں گروتھ ریٹ بڑھ رہا تھا، لوگ افراط زر، قوت خرید اور نوکریاں پوچھتے ہیں، ملک میں غربت 44.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے،11.4 کروڑ آبادی سطح غربت کے نیچے چلی گئی ہے، اس سال ریونیو شارٹ فال ایک ہزار ارب سے زائد ہوگا، محسن نقوی نے یوکرین سے گندم منگوا کر کسانوں کو450 ارب کا ٹیکا لگایا۔

عمر ایوب نےکہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ منفی رہی ہے، کنسٹرکشن کا سیکٹربند ہوجاتا ہے تو سیمنٹ، ریت اور ٹائلیں نہیں بکیں گی، آپ کے پاس پیسہ موجود ہو اور وہ ترقیاتی کاموں میں خرچ نہ ہوتوکہاں جائےگا؟ وزارت منصوبہ بندی کا 20 فیصد فنڈ استعمال ہوا باقی کہاں گیا؟

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومتی ایم این ایز حلقے میں منہ دکھانے کے لائق نہیں، ایم این ایزکا ترقیاتی فنڈ 25 ارب سے بڑھا کر 35 ارب کردیا گیا، پیٹرول پرلیوی 80 روپے ہے جو اس بار 100 روپے تک لےجائیں گے، دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے اور پاکستان میں بڑھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں پیٹرول کی فی بیرل قیمت117 ڈالر سے زائد تھی، آج پیٹرول کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل ہے، 2022 میں لیوی20 روپے فی لیٹر تھا جو آج 80 روپے ہے، 7 ہزار میگاواٹ بجلی وافر ہے لیکن لوگ خریدنے کے لیے تیار نہیں، ہم انرجی سیکٹر کو کنٹرول میں لے آئے تھے، صوبائی سرپلس کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی قیادت کو مبارک باد دیتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026