گھر میں سوئے باپ اور 2 بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا


راولپنڈی: گھر میں سوئے باپ اور 2 بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

 واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں: پولیس۔ فوٹو فائل

راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ سے گھر میں سوئے ہوئے والد اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین میں والد اور دو بیٹے شامل ہیں، تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیکر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *