بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے


بھارتی وزیر خارجہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے  پاکستان آئیں گے
بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے— فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق جے شنکر پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان میں بھی سرکاری ذرائع نے جے شنکر کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2015 میں اُس وقت کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *