میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ خود مختاری ہے: میرا سیٹھی


میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ خود مختاری ہے: میرا سیٹھی

چاہے شادی ہو، زچگی ہو، یا ذاتی تحفظ، اس سے متعلق فیصلے کا حق عورت کا ہونا چاہیے: اداکارہ کی گفتگو__فوٹو: انسٹاگرام/میرا سیٹھی

پاکستانی اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی نے پاکستان میں سب سے زیادہ متنازع اور موضوعِ بحث رہنے والے نعرے ‘میرا جسم میری مرضی’ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

میرا سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ  میرا جسم میری مرضی کا نعرہ فحاشی یا بغاوت کا اعلان نہیں بلکہ خود مختاری کا مطالبہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاہے شادی ہو، زچگی ہو یا ذاتی تحفظ، اس سے متعلق فیصلے کا حق عورت کا ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں اداکارہ میرا سیٹھی نے حال ہی میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے افسوسناک واقعے کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو خواتین کی ‘نا’ کو سمجھنے اور برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عورتوں کے حقوق کے لیے ہونے والے مارچ میں ہمیں ‘میرا جسم میری مرضی’ کا سلوگن دیکھنے سمیت سننے کو بھی ملتا ہے، جس کی کئی لوگ حمایت تو کئی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *