Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 3:23 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عید سے قبل عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں

حالیہ پوسٹس

  • کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
  • اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
  • دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
  • لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
  • سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
تازہ ترین

عید سے قبل عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں

DAILY MITHAN Jun 1, 2025 0


عید سے قبل عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں

نیب عہدیدار کے مطابق کسی عدالت میں فی الوقت ایسا کوئی بھی مقدمہ نہیں ہے جس سے عمران خان کی رہائی کا امکان بنتا ہو۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عید سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے افواہوں کی قومی احتساب بیورو اور حکومتی ذرائع نے بھرپور تردید کردی ہے۔ حتیٰ کہ پی ٹی آئی کوبھی ایسا ہونے کی توقع نہیں۔

یہ تردید میڈیا میں اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کے دوران سامنے آئی ہے جو کہ عمران خان کی جلد رہائی کے حوالے سے قانونی پیشرفت یاممکنہ ڈیل کے حوالے سے گردش میں تھیں۔ 

نیب عہدیدار کے مطابق کسی عدالت میں فی الوقت ایسا کوئی بھی مقدمہ نہیں ہے جس سے عمران خان کی رہائی کا امکان بنتا ہو۔

 نیب کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ “ابھی تک نیب کو کسی ایسے معاملے میں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا جو عید سے پہلے ان کی ضمانت یا رہائی کا سبب بنے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی ضابطوں کے تحت کسی سزا یافتہ فرد کو ریلیف دینے سے قبل پراسیکیوشن کو سنا جانا ضروری ہوتا ہے، جو اب تک نہیں ہوا۔

ادھر حکومتی ذرائع نے بھی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو کسی قسم کی ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی، اور ان کی رہائی کے لیے پس پردہ کوئی انتظام یا مفاہمت زیرِ غور نہیں۔

ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، “نہ کوئی مفاہمت ہے، نہ کوئی بات چیت، اور نہ ہی کوئی پیشکش موجود ہے۔ 

عمران خان کے وکیل، نعیم حیدر پنجوتھا نے ہفتے کے روز راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان کی فوری رہائی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ 

انہوں نے کہا، “نہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی نرمی برتی جا رہی ہے۔ یہ سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔” یہ بیان انہوں نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق سماعت کے بعد دیا۔

ان وضاحتوں کے باوجود، کچھ پی ٹی آئی رہنما اور میڈیا تجزیہ کار اب بھی امید رکھتے ہیں کہ عمران خان کو عید سے قبل ضمانت مل جائے گی۔ ان کی امیدیں 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت سے وابستہ ہیں، جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اپنی سزا کی معطلی کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ تاہم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال اس معاملے میں بھی کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ 

قانونی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس نوعیت کی درخواستوں میں عمومی طور پر طریقہ کار کے مطابق تاخیر ہوتی ہے اور کئی سماعتیں درکار ہوتی ہیں قبل اس کے کہ کوئی حتمی ریلیف دیا جا سکے۔ 

دوسری جانب، موجودہ قانونی صورتحال بھی سابق وزیر اعظم کے لیے کسی فوری ریلیف کی نوید نہیں دیتی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں واضح کیا ہے کہ عمران خان کی £190 ملین کے القادر ٹرسٹ کیس میں 14 سالہ سزا کے خلاف اپیل سننے کا امکان 2025 میں نہیں۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے ایک ڈویژن بینچ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اپیل جنوری 2025 میں دائر کی گئی تھی اور یہ اب بھی موشن اسٹیج پر ہے، جبکہ کیسز کی سماعت کے لیے ایک پالیسی موجود ہے جو پرانے مقدمات کو ترجیح دیتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا یافتہ قیدیوں کی 279 اپیلیں زیرِ التواء ہیں، جن میں 63 سزائے موت اور 73 عمر قید کی اپیلیں شامل ہیں۔ نیشنل جوڈیشل (پالیسی ساز) کمیٹی کی ہدایت کے تحت پرانے کیسز کو ترجیح دی جا رہی ہے، لہٰذا عمران خان کی اپیل موجودہ کیلنڈر سال میں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026