پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈی آر ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی


پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈی آر ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا__فوٹو: فائل

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈی آر ایس (ڈیوائس ویریفکیشن سسٹم)کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی یہ سہولت موجود نہیں تھی اور پی ایس ایل کا آخری مرحلہ ڈی آر ایس کے بغیر کھیلا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی جب کہ  پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *