
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ 4 سال میں 3 ٹرافیاں جیتی ہیں جو ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں ۔
ایک بیان میں ثمین رانا نے کہا کہ اس سیریز کے لیے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے، یہ ٹرافی شاہین اورحارث کے نام کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، 6 بجکر 50 منٹ پر سکندر رضا ائیرپورٹ پہنچے، ان کی کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی جانب سے وننگ شاٹ مارنے والے سکندر رضا میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں قومی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ ختم ہوا تو سکندر رضا 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرادیا ۔
پی ایس ایل 10 جیتنے کے بعد سکندر رضا نے بتایا کہ میں کل انگلینڈ میں زمبابوے ٹیم کے لیے بیٹنگ کررہا تھا اور فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچا تھا۔
Leave a Reply