
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے صونے میں ہونے والی حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی، پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخواست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، پاکستان میں اچانک چار سے پانچ ڈگری درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت میں کمی کیلئے شجر کاری، اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔
ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پپنجاب کے ہر اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے بچنےکیلیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Leave a Reply