
پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم نے مجموعی طورپر بہترین کھیل پیش کیا۔
میچ کے بعد گفتگو میں شاہین نے کہا کہ محمد نعیم اور سلمان مرزا میں ٹیلنٹ ہے، یہ پاکستان کا مستقبل ہیں جب کہ سکندر رضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی اورانہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں۔
کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ تیسری ٹرافی میری جیت نہیں، یہ ثمین رانا اور عاطف رانا کی محنت ہے ۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔
لاہور قلندر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل کا سب سے کامیاب چیز کیا اور پہلی مرتبہ کسی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی۔
Leave a Reply