
ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شام اور رات میں گلگت بلتستان ، کشمیر ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی اور جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ہفتے کو پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والی آندھی اور طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے۔
Leave a Reply