پی ایس ایل 10 کے اہم ایوارڈز کن کھلاڑیوں کے نام رہے؟


پی ایس ایل 10 کے اہم ایوارڈز کن کھلاڑیوں کے نام رہے؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےحسن نوازپلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے—فوٹو: ایکس

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری بار پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور میں کھیلےگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندر کی جانب سے کوشل پریرا 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 10 کے اہم ایوارڈز کن کھلاڑیوں کے نام رہے؟

1: لاہور قلندرز کے کوشل پریرا کو شاندار بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی فائنل قرار

2: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار

3: لاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی ایونٹ کے بہترین بولرقرار

4:  قلندرز کے سکندر رضا ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈرقرار

 5: لاہور قلندرز کے محمد نعیم لیگ کے بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار

6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےحسن نوازپلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار

ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپےسے زائد) بھی حاصل کرلی۔

رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *