
لاہور پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں تمام سرکاری محکموں سے نمبر لے گئی۔
لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے ای چالان کے حوالے سے جاری کردہ ڈیٹا میں یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔
پچھلے کچھ عرصے کے دوران حاصل کیے گئے اس ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرپولیس کی گاڑیوں کے 496 اور محکمہ ایس اینڈ جی ڈی اے کے 358 ای چالان ریکارڈ ہوئے ،اس آٹو سسٹم نے لیسکو کے 328 اور لائیو اسٹاک کے 184 چالان ریکارڈ کیے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید کا کہنا ہےکہ 73 سرکاری محکموں کے ای چالانوں کی ریکوری کیلئے لیٹر لکھ دیےگئے ہیں جبکہ پرائیویٹ گاڑیوں کے ای چالانوں کا جرمانہ وصول کرنے کیلئے 12 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایاکہ پچھلے 10دنوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 500 گرفتاریاں کی گئیں، صرف وَن وے کی خلاف ورزیوں پر 2ہزار300 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
Leave a Reply