
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں سیزن اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ایونٹ کا فائنل کل بروز اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ حال ہی میں ایک کھلاڑی اپنے قریبی دوست کی شادی کے لیے ایونٹ ادھورا چھوڑ گیا جس کی تصدیق فرنچائز نے خود کی۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ جسے گزشتہ روز ایلیمنیٹر 2 میں قلندرز نے شکست دی، اس ٹیم کے اوپنر ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں اہم معرکے سے قبل اپنی فرنچائز کا ساتھ چھوڑ گئے۔
انگلش کرکٹر اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان سے اسپین روانہ ہوئے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
تاہم فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ معاہدے پر دستخط کے وقت یہ باہمی طور پر طے پایا تھا اور یہ بات کرکٹر نے معاہدہ پر دستخط سے پہلے بتائی تھی۔
Leave a Reply