Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 1:49 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بنیان مرصوص بھارت کیخلاف متحدہ مزاحمت تھی، ابھی افواج نے مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی: ترجمان پاک فوج

حالیہ پوسٹس

  • ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
  • واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
  • مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
  • بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
تازہ ترین

بنیان مرصوص بھارت کیخلاف متحدہ مزاحمت تھی، ابھی افواج نے مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی: ترجمان پاک فوج

DAILY MITHAN May 23, 2025 0


بنیان مرصوص بھارت کیخلاف متحدہ مزاحمت تھی، ابھی افواج نے مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی: ترجمان پاک فوج

معرکہ حق میں پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری۔ فوٹو فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص بھارت کے خلاف افواج پاکستان اور قوم کی متحدہ مزاحمت تھی، ابھی افواج نے اس جارحیت کے خلاف مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللہ تعالیٰ کی ہے، پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، یہ ایک سچائی کی جنگ معرکۂ حق ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بعد بھارت ایک من گھڑت کہانی لے کر آیا، پاکستان نے صرف ایک بات کہی اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائیں، اگر آپ کے پاس ہمارے کسی شہری یا ریاست سے تعلق کا ثبوت ہے تو سامنے لائیں، ثبوت عالمی برادری یا کسی تیسرے قابل اعتماد فریق کے سامنے رکھیں، ثبوت سامنے لائیں تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اور آج تک نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا اور ریاست معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے، کیا پاکستان نے اس تنازع میں کسی صحافی کو جیل میں ڈالا؟ بالکل نہیں، چند دن پہلے بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، 6 اور 7 مئی کو جو انہوں نے کیا، اس پر بھی ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں ہے۔

جے ایف17 تھنڈر،جے 10 سی، فتح میزائل پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں: ترجمان پاک فوج

سول آبادی یا مذہبی مقامات پر حملوں سے متعلق بھارتی الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا بھارت کے پاس بہت ترقی یافتہ تھیٹر، فلم انڈسٹری ہے، بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان سے کہیں آگے ہے، اسی لیے وہ نت نئے بیانیے گھڑتے رہتے ہیں، یہ ہمارے کلچر، اقدار اور مذہب کے منافی ہے کہ مذہبی یا سویلین مقام پر حملہ کریں۔

ان کا کہنا تھا ہمیں اپنی فضائیہ اور پائلٹس پر فخر ہے، نہ صرف آرمی، ایئر فورس، نیوی میں ہم آہنگی ہے بلکہ سیاسی قیادت، عوام میں بھی ہم آہنگی دیکھی، آہنی دیوار ’’بنیان مرصوص‘‘ بھارتی جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمت تھی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جے ایف-17 تھنڈر،جے-10 سی، فتح ون، فتح ٹو میزائل، یہ سب پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں، ہم نے اپنی روایتی افواج کی مکمل طاقت ابھی استعمال ہی نہیں کی۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایسا ماحول بنا رہا ہے جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کا بڑاحصہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف مصروف ہے، بلوچستان اورکے پی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مصروف ہیں، دنیا جانتی ہے کہ بھارت اس خطے میں دہشت گردی سب سے بڑا کا سرپرست ہے، ہم نے ان آپریشنز سے ایک بھی فوجی نہیں ہٹایا، ہم نے اپنی تمام ٹیکنالوجی بھی ظاہر نہیں کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا عالمی طاقتیں جانتی ہیں 2 ایٹمی ممالک میں جنگ کاتصور خطرناک اور مضحکہ خیز ہے، بھارت کئی برسوں سے جنگی جنون میں مبتلا ہے جو آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، بھارت ایک ایسا ماحول بنا رہا ہے جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔

بھارت میں صرف مسلمان ہی نہیں، عیسائیوں، سکھوں اور نچلی ذاتوں پر بھی ظلم ہوتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دانشمندی سے پورے تنازع میں کشیدگی کو بڑھنے نہیں دیا، جنگ بندی کا مطلب ہے کہ دونوں فریقوں نے فائرنگ بند کر دی، امن تب آئے گا جب بھارت اپنی جنگی جنون میں مبتلا سیاسی سوچ سے چھٹکارا پائے گا، بھارت کے اشرافیہ مسلمانوں، اقلیتوں کے خلاف ظلم پر یقین رکھتے ہیں، بھارتی اشرافیہ کا اقلیتوں کے خلاف ظلم پر یقین رکھنا سنگین مسئلہ ہے، بھارت میں صرف مسلمان ہی نہیں، عیسائیوں، سکھوں، نچلی ذاتوں پر بھی ظلم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ظلم سے قدرتی طور پرردعمل پیداہوتا ہے، بھارت اس ردعمل کے مسائل کو حل کرنے سے انکار کرتا ہے، انتہا پسندی اور ہندوتوا نظریے کے فطری نتائج ہوتے ہیں، بھارت اس ردعمل کا الزام پاکستان پر ڈال کر بیرونی مسئلہ بناتا ہے، جب تک بھارت ان اندرونی مسائل کو خود حل نہیں کرتا، امن ممکن نہیں ہے۔

 چین بھی مسئلہ کشمیر میں شامل ہے، بھارت کو سمجھنا چاہیے وہ کس آگ سے کھیل رہا ہے: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب بین الاقوامی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر میں پاکستان، چین، اور بھارت شامل ہیں، مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے، بھارت مسئلہ کشمیر کو ظلم سے اندرونی معاملہ بنانے کی کوشش کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ بنانے کے راستے سے امن ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بھی اس تنازع میں ایک فریق ہے جس کا کشمیرکے کچھ حصوں پر دعویٰ ہے، بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ کس آگ سے کھیل رہا ہے، پاکستان اور چین کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں شراکت دار ہیں، پاکستان، چین، اور دیگر ذمہ دار اقوام امن کے لیے کوشش کرتے ہیں۔

بھارتی جارحیت کیخلاف ہم ڈٹ کر کھڑے رہے، بھارت نے دوبارہ ایسا کیا تو ہمارا ردعمل اس سے بھی زیادہ تیز اور شدید ہو گا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کوئی پاگل ہی سوچ سکتاہےکہ بھارت پاکستان کاپانی بندکرسکتا ہے، پاکستان کے 24کروڑ عوام کا پانی بندکرنا ممکن نہیں ہے، ہمیں یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ کشمیر سے 6 دریا نکلتے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، کشمیریوں کی خواہش پر کشمیر پاکستان بن جاتا ہے تو یہ تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی جنگ خود لڑی، بھارت میں خود داری ہے تو وہ بھی اپنی جنگ خود لڑے، بھارتیوں کو بھی خود داری سیکھنی چاہیے، بھارتیوں کو جھوٹ اور جارحیت پر انحصار بند کرنا چاہیے، بھارت نے کھلی جارحیت کی، ہم ڈٹ کر کھڑے ہوئے، آج بھی کھڑے ہیں، بھارت نے دوبارہ ایسا کیا تو ہمارا ردعمل اس سے بھی زیادہ تیز اور شدید ہو گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد، ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی: ایرانی فوج کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
احتجاج کا خدشہ، کراچی کی متعدد سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند، شہریوں کو شدید مشکلات
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026