خضدار اسکول بس پر دہشتگرد حملے میں زخمی طالبہ دم توڑ گئی، 5 بچوں کی حالت تشویشناک


خضدار اسکول بس پر دہشتگرد حملے میں زخمی طالبہ دم توڑ گئی، 5 بچوں کی حالت تشویشناک

دہشتگرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا/ فوٹو انٹرنیٹ

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ دم توڑ گئی جب کہ 5 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

دوسری جانب بس پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات اور 2 جوان شہید جب کہ  39 بچوں سمیت 53 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکے پی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *