انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا


انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

فوٹو: فائل

انگینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے جو روٹ نے جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 27 واں رن مکمل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے پہلے بیٹر ہیں۔

روٹ نے نہ صرف یہ سنگ میل عبور کیا بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ 153 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے سابق کرکٹ جیک کیلس کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اس کے علاوہ راہول ڈریوڈ نے 160، رکی پونٹنگ نے 162 اور سچن ٹنڈولکر نے 163 ٹیسٹ میچز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

 ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 200 میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے۔ بین ڈکیٹ140، زیک کرالی  نے 124 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روٹ نے 34 رنز بنائے۔

اولی پوپ 169 اور ہیری بروک 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *