بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز


کانز فلم فیسٹیول: بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

جولین اسانج کی ٹی شرٹ پر STOP ISRAEL کی عبارت بھی نمایاں تھی۔

کانز فلم فیسٹیول میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج  نے  شہید فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز اپنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جولین اسانج کانز فلم فیسٹیول میں 2023 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے شہید کیے جانے والے 5 ہزار بچوں کے نام کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئے۔

جولین اسانج  کی ٹی شرٹ پر STOP ISRAEL کی عبارت بھی نمایاں تھی۔

دوسری جانب امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے  بھی فیسٹیول میں شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انجلینا جولی نے اپنے خطاب میں خاص طور پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی 23 سالہ عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا۔

یاد رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں منتخب ہونے والی دستاویزی فلم میں فاطمہ حسونہ نے اہم کردار ادا کیا تھا،  ان کی فلم 15 اپریل 2025 کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب ہوئی مگر اگلے ہی دن ان کا اپارٹمنٹ ایک اسرائیلی حملے میں تباہ ہو گیا، وہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہوگئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *